26 اکتوبر 2014 - 19:50
حضرت امام حسین (ع) کے گنبد پر سرخ پرچم کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا گیا

ہر سال کی طرح اس سال بھی پہلی محرم الحرام کی رات کو نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کے روضہ مبارک کے سرخ پرچم کو تبدیل کرکے اس کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا گيا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی پہلی محرم الحرام کی رات کو نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کے روضہ مبارک کے سرخ پرچم کو تبدیل کرکے اس کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہر سال پہلی محرم الحرام کی رات کو حضرت امام حسین (ع) کے روضہ مبارک کے سرخ پرچم کو تبدیل کرکے اس کی جگہ سیاہ پرچم نصب کیا جاتا ہے اور حضرت امام حسین (ع) کے روضہ پر سیاہ پرچم صفر المظفر کے اختتام تک نصب رہےگا۔ اس تقریب میں کئی ہزار عزادار موجود تھے۔

.......

169